2
کراچی ( اباسین خبر)رکنِ قومی اسمبلی اور سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے سانگھڑ دھرنے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کلمہ پڑھ کر کہتی ہوں کہ اس واقعے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔شازیہ مری اور ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو سانگھڑ میں جاری دھرنے میں پہنچے، جہاں شازیہ مری نے ورثا کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے دھرنے میں بیٹھ کر ان کا ساتھ دیا۔اس موقع پر ایس ایس پی اور شازیہ مری سے ورثا نے سخت سوالات کیے۔ ایس ایس پی نے دھرنے میں شریک افراد کو ایف آئی آر درج کروانے کی یقین دہانی کرائی۔