2
کراچی ( اباسین خبر)کراچی کے سول اسپتال میں گلین بار سنڈروم (جی بی ایس) سے متاثرہ بچی بر وقت علاج کے باعث دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی۔صدر پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر وسیم جمالوی نے بتایا کہ کھیل کے دوران بچی کے پیروں میں اچانک حرکت بند ہوگئی تھی۔ بچی تین دن پہلے اسپتال میں داخل ہوئی تھی، جہاں علاج کے بعد اس کے پیروں اور ہاتھوں کی حرکت بحال ہو گئی۔ڈاکٹر وسیم جمالوی کے مطابق گلین بار سنڈروم پولیو سے ملتا جلتا مرض ہے، جس کے پیش نظر بچی کے نمونے پولیو کی جانچ کے لیے بھی لیے گئے ہیں۔