3
کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا۔ 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی اور یہ 1 لاکھ 12 ہزار 533 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 1360 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔