لاہور( اباسین خبر)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیٹرز کو فحاشی کا اڈا بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات تھیٹرز مالکان اور آرگنائزرز کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔وزیر اطلاعات نے حکومتی پالیسی کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صرف وہ تھیٹرز چلیں گے جو فیملیز کے لیے موزوں ہوں گے اور سماجی موضوعات پر مبنی ڈرامے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن تھیٹرز مالکان اور اداکاروں کو فحاشی پھیلانے کا شوق ہے، وہ پنجاب میں ڈرامے نہیں کر سکتے۔ پنجاب کے تھیٹرز کو فحاشی کا اڈہ بنانے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت جلد تھیٹرز کے لیے نئی قانون سازی کرے گی، اور فیملی ڈراموں کے بنانے والوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام تھیٹرز کو آخری وارننگ دی جا رہی ہے، اور جو تھیٹرز رولز کی خلاف ورزی کریں گے، انہیں شوکاز نوٹس، جرمانے اور لائسنس کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیر اطلاعات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فحاشی پھیلانے والی اداکاراں پر تاحیات پابندی لگائی جائے گی اور ان کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل کو تمام تھیٹرز مالکان سے انڈرٹیکنگ لینے کی ہدایت کی اور یہ بھی کہا کہ بیان حلفی کے بعد سیل شدہ تھیٹرز کھول دیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیٹرز میں بے حیائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، عظمیٰ بخاری
3