راولپنڈی( اباسین خبر) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اس وقت بڑا الائنس بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا (کے پی کے) کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں اور سیاست کے حوالے سے متعدد اہم شخصیات جیسے فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، اور محمود اچکزئی کو مذاکرات میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان نے اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کی قیادت سونپی ہے اور اسد قیصر کو بڑا الائنس بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس الائنس کو آگے بڑھانے کے لیے ملاقاتوں کو بانی پی ٹی آئی نے سراہا ہے اور اس پر عمران خان کی توجہ مرکوز ہے۔
اپوزیشن کو اس وقت بڑا الائنس بنانا چاہیے: فواد چودھری
3