کراچی( اباسین خبر)سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ اس سیزن میں بارشوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے خشک سالی الرٹ جاری کر دیا ہے۔الرٹ کے مطابق، سندھ میں رواں سیزن کے دوران 52 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں اور فروری، مارچ تک موسم خشک رہنے اور خشک سالی کے بڑھنے کا امکان ہے۔ اس الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نوشہروفیروز، سکھر، شہید بینظیرآباد اور جامشورو جیسے اضلاع میں خشک سالی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کراچی میں بھی ڈپٹی کمشنرز کو متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، دادو، خیرپور اور تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ کو بھی خشک سالی کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
بارشوں میں کمی، سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے الرٹ جاری
4