اسلام آباد( اباسین خبر)190ملین پانڈ کرپشن کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں تیار کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے وکلا پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔اپیل کے ڈرافٹ کے مطابق، اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی اور کہا جائے گا کہ 17 جنوری کو احتساب عدالت کا فیصلہ غلط تھا۔ اپیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو بری کرنے کی درخواست کی جائے گی، اور یہ اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہوگی۔اپیل کے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ مزید کہا گیا کہ نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، اور این سی اے حکام کو تفتیش میں شامل نہیں کیا گیا۔ اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔
190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
3