3
باغ( اباسین خبر)سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمن عرف قاری اسماعیل اور مخلص سمیت 4 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، اور یہ خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔