ملتان( اباسین خبر)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب ملتان کا اہم دورہ کیا۔چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں بورڈ آف ریونیو پنجاب، محکمہ ریونیو جنوبی پنجاب، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ جنگلات جنوبی پنجاب کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی نیب ملتان مسعود عالم نے چیئرمین نیب کو اہم کیسز پر بریفنگ دی۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری محکموں کو باہمی تعاون بڑھانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اراضی کے تحفظ کے لئے سرکاری زمینوں کی باقاعدہ نشاندہی کی جائے اور تمام غیر قانونی قابضین سے سرکاری زمینیں فوری واگزار کروائی جائیں۔چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے تمام سرکاری محکمے نیب سے بھرپور مدد حاصل کریں گے۔ انہوں نے نیب ملتان کی کوششوں کو سراہا اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے مختلف اہداف تفویض کئے۔
چیئرمین نیب کا دورہ ملتان، غیر قانونی قابضین سے سرکاری زمینیں واگزار کرانے کا حکم
3