کراچی( کامرس ڈیسک)آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہنگامی خط لکھ کر لاہور میں پٹرول کی فراہمی سے متعلق سنگین مسائل کی نشاندہی کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں پٹرول کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، جس سے 400 پٹرول پمپس کو ایندھن کی فراہمی متاثر ہوگی۔ مزید برآں، لاہور ٹریفک پولیس نے صبح 6 بجے سے دوپہر 11 بجے تک بھاری ٹریفک کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔آئل کمپنیز کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھاری ٹریفک پر عائد پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنی دیا جائے تاکہ شہر میں ایندھن کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی میں بھی بھاری ٹریفک کی پابندی کے دوران آئل ٹینکرز کو استثنی حاصل ہے، لہذا لاہور میں بھی فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا جائے تاکہ 50 لاکھ صارفین کو فیول کی ترسیل میں کسی قسم کی خلل نہ آئے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کا چیف سیکرٹری پنجاب کو پٹرول کی فراہمی سے متعلق خط
1