اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر بات کی، جس دوران دونوں رہنماں نے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی۔اسد قیصر نے کہا کہ اگلے ہفتے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگی اور اس ملاقات میں مزید سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماں کی پیر یا منگل کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات متوقع ہے، جس میں اپوزیشن الائنس تشکیل دینے پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، ملاقات میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا جائے گا۔
اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر مشاورت
6