پشاور( اباسین خبر)کرم میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اور قلت نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے لوگوں کو روزمرہ کی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ ایک کلو پیاز کی قیمت چھ سو روپے، ٹماٹر کی قیمت چار سو پچاس روپے، گھی کی قیمت سات سو تیس روپے اور چینی کی قیمت دو سو ساٹھ روپے تک پہنچ چکی ہے، جو عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دواوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس بحران سے نجات مل سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
کرم میں کھانے پینےکی اشیاء کی قلت، قیمتیں آسمان پر
1