کو ئٹہ ( اباسین خبر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے حکومت، ینگ ڈاکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بلوچستان کی عوام کو علاج کی مفت اور معیاری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ ترجمان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ہمیشہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ینگ ڈاکٹرز کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جن میں مستقل ملازمتیں، تنخواہوں میں اضافہ، پروموشنز اور دیگر اہم مسائل شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ اتفاق رائے سے بلوچستان میں صحت کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کی امید ہے۔ترجمان نے گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کی حالیہ جدوجہد میں اتحاد و نظم و ضبط کو سراہا اور تمام ڈاکٹروں، سینئر رہنماں، اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے بلوچستان کی عوام اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔آخر میں، ترجمان نے اعلان کیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان میں ایسوسی ایشن پاکستان کا پہلا کنونشن منعقد کرے گی، جس کی تاریخ کابینہ کی منظوری کے بعد جلد دی جائے گی۔
سرکاری ہسپتالوں کے نظام کی بہتری کیلئے ینگ ڈاکٹرز کا کلیدی کردار جاری رکھیں گے، وائے ڈی اے
2