2
پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا میں وراثتی مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے ڈویژن کی سطح پر خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے وراثتی مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر 5,500 سے زائد وراثتی مقدمات زیر التوا ہیں۔ ابتدائی طور پر سینئر سول جج اور سیشن جج کی سطح پر عدالتیں قائم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ، پشاور ہائیکورٹ میں بھی وراثتی مقدمات کے لیے خصوصی بنچ قائم کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو زیر التوا مقدمات کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔