1
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شہریت سے متعلق حکمنامے کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔واشنگٹن کے اٹارنی جنرل اور ڈیموکریٹک قیادت والی تین ریاستوں کی درخواست منظور کرتے ہوئے امریکی جج نے کہا کہ پیدائشی حق شہریت ختم کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر غیر آئینی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر عارضی پابندی 14 روز تک برقرار رہے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ترجمان امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔