میلبرن( سپورٹس ڈیسک) امریکا کی میڈیسن کیز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمی فائنل میں میڈیسن نے پولینڈ کی ایگا شواٹیک کو 1-2 سے شکست دی۔اس سے قبل بیلاروس کی آریانا سبالانکا نے سپین کی پالا بڈوسا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں میڈیسن کیز نے ایگا شواٹیک کے خلاف پہلا سیٹ 5-7 سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا۔ کیز نے دوسرے سیٹ میں شواٹیک کو 1-6 سے شکست دی اور پھر فیصلہ کن سیٹ میں ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔فائنل میں امریکی کھلاڑی کا مقابلہ ٹاپ سیڈڈ بیلاروس کی آریانا سبالانکا سے ہوگا، جنہوں نے سپین کی پالا بڈوسا کو 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
آسٹریلین اوپن: میڈیسن کیز اور سبالانکا کی فائنل میں انٹری
1