1
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اور بھارتی سفارتکار فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق، یہ ملاقات تجارت اور بھارتی ورکرز کے ویزوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہو سکتی ہے۔مزید برآں، خبر ایجنسی نے بتایا کہ بھارت امریکی ٹیکسوں میں اضافے کو روکنے کے لیے رعایت دینے پر آمادہ ہو سکتا ہے۔