لاہور( سپورٹس ڈیسک)سابق قومی کرکٹ کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت پر سے توجہ ہٹاکر اپنے ہوم ایونٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ایک مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 28 سال بعد اپنے ملک میں ہونے والے ایونٹ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور بھارت کے پرفارمنس کو نظرانداز کرنا چاہیے۔ راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کو اپنی ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اسپنرز جیسے ابرار احمد، سفیان مقیم اور اسامہ میر پر اعتماد کرنا چاہیے۔بیٹنگ میں فخر، شان مسعود، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی پر انہوں نے کہا کہ نوجوان اوپنر کی غیر موجودگی میں شان مسعود کے ساتھ جانا بہتر ہوگا۔سابق کپتان نے کہا کہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں، تاہم صحیح امتزاج کا انتخاب ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹرز فخر اور شان مسعود کو اوپننگ جوڑی کے طور پر منتخب کر سکتے ہیں۔راشد لطیف نے پاکستان اور بھارت کے علاوہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو بھی مضبوط ٹیمیں قرار دیا اور کہا کہ یہ چار ٹیمیں دونوں ایشیائی ٹیموں کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہیں۔چیمپئینز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔
چیمپئینز ٹرافی؛ اوپننگ کیلئے فخر اور شان کی جوڑی مضبوط دعویدار بن گئی
2