ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں نے ایک دوسرے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے، جس کے بعد علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور ان کے درمیان علیحدگی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے دو بیٹے اریاویر اور ویدانت ہیں۔ دونوں کو کرکٹ کیریئر اور خاندانی زندگی کے درمیان توازن قائم کرنے والی مضبوط جوڑی کے طور پر جانا جاتا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، دیوالی کی تقریبات کے دوران سہواگ نے اپنے بیٹوں اور والدہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، مگر ان میں آرتی کا کوئی ذکر یا تصویر شامل نہیں تھی، جس سے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت ملی۔
شادی کے 20 سال بعد سہواگ اور انکی اہلیہ میں علیحدگی کی خبریں
1