ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی اداکارہ سواستیکا مکھرجی کے گھر سے ڈیلیوری بوائے نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 22 جنوری کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے والے میچ کے دو ٹکٹس چوری کرلیے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں بتایا کہ ڈیلیوری بوائے نے ٹکٹس چوری کیے اور اس کے خلاف شکایت درج کرائی۔ سواستیکا نے کہا کہ شام 6:30 پر دیے گئے آرڈر کو رائیڈر نے 5:30 بجے مکمل دکھایا، جس پر وہ سویگی کمپنی سے رابطہ کر چکی ہیں، تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ یہ ٹکٹس ان کے دوست کے والد کے لیے تھے، جو میچ دیکھنے سے محروم رہ گئے۔ میچ شروع ہونے سے پہلے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے تھے۔ سواستیکا نے انسٹاگرام پر ڈیلیوری ایگزیکٹو کی تفصیلات اور سوئگی جنی آرڈر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔
ڈیلیوری بوائے نے اداکارہ کے گھر سے انگلینڈ اور بھارت میچ کے ٹکٹ چوری کرلیے
10