کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز کی ایک پروموشنل ویڈیو حال ہی میں لیک ہوئی تھی، جس میں اسمارٹ فون کے بصری تجربے کو لانچ سے پہلے ہی صارفین تک پہنچایا گیا تھا۔ تاہم، کمپنی کی درخواست پر ویڈیو کو ہٹا دیا گیا تھا، لیکن یہ ویڈیو اب بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ویڈیو میں سام سنگ کے نئے فون میں اے آئی ٹیکنالوجی کو اہم خصوصیت کے طور پر دکھایا گیا ہے، اور یہ دعوی کیا گیا کہ گلیکسی ایس 25 سیریز میں استعمال ہونے والے Bixby کے ساتھ ساتھ Google Gemini فیچرز ایپل کے اے آئی فیچرز کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ فون میں رات کے وقت ویڈیو ریکارڈنگ کی بہتری اور وائس ریکارڈنگ میں غیرضروری آوازوں کو ہٹانے جیسے فیچرز شامل ہیں، جو کہ دیگر اے آئی اسمارٹ فونز کی طرح ہیں۔سافٹ ویئر کے علاوہ، گلیکسی ایس 25 میں بیٹری کی گنجائش، چارجنگ کی رفتار، کیمرے اور ڈسپلے میں بھی کوئی بڑی تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔ فون کا سب سے بڑا ہارڈ ویئر فیچر Snapdragon 8 Elite چیپ سیٹ ہے، جو پرفارمنس کے لحاظ سے بہترین مانا جا رہا ہے۔گیلیکسی ایس 25 الٹرا کی ڈیلیوری 7 فروری سے شروع ہونے کی توقع ہے، جو کہ پری آرڈر کرنے والے صارفین کو ملے گی۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 کی لیک ویڈیو نے صارفین کو مایوس کردیا؟
2