پشاور(اباسین خبر)ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف سی اور کرم عمائدین کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے، جو کرم عمائدین سے مذاکرات کر رہی ہے تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔ تاہم، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو آپریشن ناگزیر ہو گا۔ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ آپریشن سے قبل نقل مکانی کرنے والوں کے لیے کیمپس کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جہاں آپریشن کے دوران آبادی کے تحفظ کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دو دن سے بنکرز مسماری اور امدادی سامان کی ترسیل کا عمل بھی معطل ہے۔
پشاور: ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف سی اور کرم عمائدین کے مابین مذاکرات
9