اسلام آباد( کامرس ڈیسک)سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔سی پی پی اے کی درخواست کے بعد ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نیپرا میں دائر کی گئی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت ہوگی۔درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، اور فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، جبکہ لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔درخواست میں مزید بتایا گیا کہ دسمبر میں پانی سے 22.80 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد، فرنس آئل سے 0.03 فیصد، مقامی گیس سے 12.31 فیصد، ایل این جی سے 20.70 فیصد اور نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان
3