غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہو گی۔اپنے بیان میں ابو عبیدہ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کے لیے حماس پرعزم ہے، اور ثالث کار اسرائیل کو بھی معاہدے کا احترام کرنے کی پابندی کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پورے عمل کو خطرے میں ڈال دے گی۔ترجمان القسام بریگیڈ نے یہ بھی کہا کہ “طوفان الاقصی” نے قابض حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، اور ہماری قوم کی عظیم قربانیاں اور بہایا گیا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ ابو عبیدہ نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل نے غزہ میں بے شمار مظالم ڈھائے، اور ہم نے ہر جگہ صیہونی فوج کو کاری ضرب لگائی۔
جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی: القسام بریگیڈ
1