غزہ( اباسین خبر)سوا سال کی جنگ نے غزہ کا انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر تباہ کردیا۔اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری سے غزہ کی بستیاں ملیا میٹ ہوگئیں، گھروں، ہسپتالوں، سکولوں اور کالجز کو شدید نقصان پہنچا۔ غزہ سٹی، شمالی غزہ، خان یونس، رفاہ، جبالیہ اور دیرالبلاح جیسے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔غزہ میں 60 فیصد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، 92 فیصد گھروں کی حالت انتہائی ابتر ہوگئی، 88 فیصد سکول متاثر ہوئے، اور غزہ کے تمام ہسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطین کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔اس جنگ میں 47 ہزار کے قریب فلسطینی جان سے گئے، اور 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد گولہ باری کا نشانہ بن کر زخمی ہوئے۔ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل کی تازہ بمباری میں مزید 19 فلسطینی شہید اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔
جنگ سے غزہ کا انفراسٹرکچر تباہ، بستیاں ملیا میٹ، گھر، ہسپتال، سکولز، کالجز کھنڈر بن گئے
1