1
کوئٹہ ( اباسین خبر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار بلوچستان حکومت حقیقی نمائندہ نہیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی قیادت سے بات کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں بلوچستان کے عوام کو ان کا جائز حصہ ملنا چاہیے، کیونکہ یہ ملک کی ترقی کے لیے اہم ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اور ملکی ترقی کے لیے سب کو قانون کے مطابق چلنا ہوگا۔