پشاور ( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، اور اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کے لیے کام شروع ہو چکا ہے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کچھ عناصر سرگرم ہو چکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی استحکام کی راہیں کھلیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے، جبکہ غیر منتخب ٹولہ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے مذاکرات ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے حکومتی وزیروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے حلف کا پاس رکھتے ہوئے پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات پر سیاست نہ کریں۔
نوازشریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا: بیرسٹر سیف
6