لندن ( ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق کے مطابق صبح کے وقت کافی پینا دل کی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق یورپین ہارٹ جرنل میں بدھ کے روز شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ صبح کے اوقات میں کافی پینے والے افراد میں دل کی بیماری سے مرنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ان افراد میں عمومی موت کا خطرہ بھی ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے جو دن بھر کافی پیتے ہیں۔تحقیق کے نتائج ،امریکی یونیورسٹی ٹولین کے محققین کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ صبح کے وقت کافی پینے والے افراد میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 16 فیصد کم ہوتا ہے، جبکہ دل کی بیماری سے مرنے کا خطرہ 31 فیصد کم پایا گیا۔ دن بھر کافی پینے والے افراد میں یہ فوائد نہیں دیکھے گئے، اور ان کا خطرہ کافی نہ پینے والے افراد کے برابر تھا۔تحقیق کا طریقہ کاریہ تحقیق 1999 سے 2018 کے درمیان 40 ہزار 725 بالغ افراد کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ شرکا سے ان کے کھانے پینے کی عادات اور خاص طور پر کافی پینے کے وقت اور مقدار کے بارے میں سوالات کیے گئے۔ ایک ذیلی گروپ میں شامل 1463 افراد سے پورے ہفتے کی خوراک اور مشروبات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے کہا گیا، جسے 9 سے 10 سال تک کے عرصے میں موت کے ریکارڈز سے جوڑا گیا۔نتائج کی تفصیلات ،تحقیق میں شامل 35 فیصد لوگ صبح کے وقت کافی پینے والے تھے، 24 فیصد نے دن بھر کافی پی، جبکہ 48 فیصد کافی نہیں پیتے تھے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ صبح کے وقت کافی پینے والے افراد، چاہے وہ دو سے تین کپ پیتے ہوں یا تین کپ سے زیادہ، دل کی بیماریوں کے خطرے سے محفوظ رہتے ہیں۔ ایک کپ یا کم پینے والے افراد کو کم فائدہ ہوا۔ممکنہ وجوہات ،تحقیق میں کافی پینے کے وقت کے فوائد کی میکانزم کی وضاحت نہیں کی گئی، لیکن محققین کا کہنا ہے کہ دوپہر یا شام کے وقت کافی پینے سے جسم کے ہارمونز جیسے میلاٹونن متاثر ہو سکتے ہیں۔پروفیسر لو کی کا کہنا تھا کہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ان نتائج کی تصدیق ہو سکے۔
صبح کے وقت کافی پینے والوں میں امراض قلب سے اموات کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
5
پچھلی پوسٹ