کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)انناس ایک خوشبودار، میٹھا اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو اپنے منفرد ذائقے اور ساخت کی بدولت دنیا بھر میں مقبول ہے۔ یہ نہ صرف لذیذ ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج اور عمومی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مثر ثابت ہو سکتا ہے۔انناس کا اصل تعلق جنوبی اور وسطی امریکہ سے ہے، جہاں اسے صدیوں سے اہم غذا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ 1493 میں کرسٹوفر کولمبس نے انناس کو یورپ متعارف کرایا، اور اس وقت یہ پھل شاہی دسترخوان پر نایاب اور قیمتی سمجھا جاتا تھا۔ آج انناس دنیا بھر میں دستیاب ہے اور مختلف شکلوں میں ملتا ہے، جیسے خشک انناس، انناس کا رس، اور انناس کے ٹکڑے۔
انناس ایک خوشبودار، میٹھا، اور غذائیت سے بھرپور پھل
5