لند ن ( ہیلتھ ڈیسک)برطانیہ سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں میں ایک نیا اور عجیب فوبیا سامنے آیا ہے جس میں موبائل فون کی بیل سنتے ہی دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور اختلاج قلب کا سامنا ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں تقریبا 25 لاکھ نوجوان اس مرض کا شکار ہیں، جنہیں موبائل فون کی بیل سن کر بے چینی اور دل کی دھڑکنوں میں تیزی محسوس ہوتی ہے۔ماہرین نفسیات کے مطابق اس فوبیا کو کال اینگزائٹی یا ٹیلی فوبیا کہا جاتا ہے، جو دراصل ذہنی تنا یا اینگزائٹی کی ایک شکل ہے۔ اس مرض میں مبتلا افراد کو نہ تو کسی سے بات کرنے کی خواہش ہوتی ہے اور نہ ہی وہ فون پر آنے والی بیل کا جواب دینے کے قابل ہوتے ہیں۔تحقیقات کے مطابق، اس فوبیا کی وجہ سے نوجوان الگ تھلگ ہو جاتے ہیں اور ان کی دلچسپی کم ہو کر بالآخر ختم ہو جاتی ہے۔ یہ نوجوان پیغامات کے ذریعے بات چیت کرنا پسند کرتے ہیں اور فون پر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق، 18 سے 34 سال کی عمر کے 70 فیصد افراد میسجز پر بات کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔برطانیہ کے ناٹنگھم کالج میں اس فوبیا کا شکار نوجوانوں کے لیے خصوصی علاج اور کونسلنگ پروگرامز شروع کیے گئے ہیں تاکہ وہ اس مرض سے باہر آ کر نارمل زندگی گزار سکیں۔
موبائل فون ، نوجوان نسل عجیب و غریب مرض میں مبتلا
4