لند ن ( ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سانس کے ذریعے زینن گیس کو جسم میں شامل کرنا کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ الزائمرز بیماری کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔سائنس دانوں نے ایک تحقیق میں پایا کہ زینن گیس دماغی صحت اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتی ہے، جو الزائمرز جیسے پیچیدہ امراض سے لڑنے کا ایک ممکنہ طریقہ ہو سکتی ہے۔زینن ایک بے رنگ اور بے بو گیس ہے جو راکٹوں میں ایندھن کے طور پر یا اینستھیزیا میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ مانٹ ایورسٹ چڑھنے والے کوہ پیماں کے لیے بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔بریگھم اور واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین کی اس تحقیق میں زینن کے الزائمرز پر اثرات کو جانچا گیا۔ چوہوں پر کی جانے والی ابتدائی تحقیق کے حوصلہ افزا نتائج کے بعد، محققین کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چند ماہ میں یہ تجربہ انسانوں پر بھی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مخصوص گیس کے سونگھے جانے سے دماغی صحت بہتر ہونے کا انکشاف
5