اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پیپرا اور نادرا ٹیکنالوجیز کے درمیان پبلک پروکیورمنٹ کو مزید شفاف بنانے کے لئے شراکت داری کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ای پیڈز میں رجسٹریشن کے خواہشمند سپلائرز اور بولی دہندگان کی شناختی تصدیق نادرا ٹیکنالوجیز کی جانب سے کی جائے گی، جو ای سہولت کے ذریعے تصدیق کی خدمات فراہم کرے گا۔پہلے مرحلے میں 35 ہزار سے زائد سپلائرز اور بولی دہندگان کی تصدیق کی جائے گی، جبکہ اگلے مرحلے میں تصدیق شدہ سپلائرز اور بولی دہندگان کی تعداد تین لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پیپرا کا کہنا ہے کہ شناختی تصدیق سے پبلک پروکیورمنٹ میں دھوکہ دہی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او نے اس شراکت داری کو پروکیورمنٹ کی کارروائی کو شفاف اور فعال بنانے میں اہم قدم قرار دیا ہے۔
پیپرا اور نادرا ٹیکنالوجیز کا پبلک پروکیورمنٹ مزید شفاف بنانے کیلئے شراکت کا معاہدہ
5