7
پشاور( اباسین خبر) پشاور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت بشری بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ توشہ خانہ ٹو کیس میں پیش ہو رہی ہیں اور آج حفاظتی ضمانت کی درخواست میں پیش نہیں ہو سکتیں۔عدالت نے بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت ایک ماہ کیلئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔