اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، جو 6 سے 19 فروری تک تھائی لینڈ میں منعقد ہوگی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا، جس میں 12 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔ سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں 45 ایشیائی ممالک کی شرکت متوقع ہے، اور اس ایونٹ میں مینز کیٹیگری میں 6، انڈر 23 میں 2، جبکہ ماسٹر کیٹیگری میں 4 مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کا انحصار بجٹ پر ہے، اور اگر فنڈز مل جاتے ہیں تو قومی ٹیم بھرپور طریقے سے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ وہ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ہارون جنرل اور نثار احمد کانگریس میٹنگ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی: صدر سائیکلنگ فیڈریشن کا اعلان
4