کابل ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ آئندہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران افغان ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور کام کریں گے۔افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سید نسیم سادات کے مطابق، یونس خان چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل افغان ٹیم کو جوائن کریں گے اور ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔ اس کے علاوہ، یونس خان اس سے پہلے 2022 میں بھی افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔یونس خان کا کرکٹ کی دنیا میں وسیع تجربہ ہے اور ان کی کوچنگ میں افغانستان کی ٹیم کو بڑی مدد مل سکتی ہے، خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ کے لیے۔
یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر
5