ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما کی خراب پرفارمنس کے باوجود بی سی سی آئی نے دونوں کھلاڑیوں کے مستقبل کو محفوظ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کو اپنی جگہ برقرار رکھی جائے گی اور ان کے مستقبل پر کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔بی سی سی آئی نے ٹیم کی خراب پرفارمنس پر ایک جائزہ میٹنگ کے انعقاد کا ارادہ ظاہر کیا ہے، تاہم کسی بھی کھلاڑی کو باہر کرنے کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب پرفارمنس کے باوجود کوچ گوتم گمبھیر کو برقرار رکھا جائے گا اور وہ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ، ویرات کوہلی اور روہت شرما انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں بھی کھیلیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے حالیہ سیزن میں نہ صرف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں ناکامی کا سامنا کیا، بلکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھی وائٹ واش کا شکار ہو گئی۔ اس کے علاوہ، بھارت کو بارڈر گاوسکر ٹرافی میں بھی شکست کا سامنا ہوا۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ذاتی کارکردگی بھی مایوس کن رہی، جس میں روہت نے آسٹریلیا میں پانچ اننگز میں صرف 31 رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی نو اننگز میں صرف 190 رنز بنا سکے۔ان خراب پرفارمنس کے باوجود، بھارتی کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کی حمایت جاری رکھی ہے اور اب تمام توجہ چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز کی گئی ہے۔
خراب پرفارمنس کے بعد کوہلی اور روہت شرما کا مستقبل کیا ہوگا؟
4