کراچی( اباسین خبر)کراچی کے علاقے ملیر ندی میں پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران برکت نامی ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک ملزم ٹھٹہ اور ملیر میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹے گئے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم سے برآمد کیا گیا پستول گزشتہ روز شاہ فیصل پل پر پولیس اہلکار سے چھینا گیا تھا۔دوسری جانب، لانڈھی میں بھی پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم ارسلان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، نقد رقم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔نیز، نیو کراچی دعا چوک کے قریب بھی ایک مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔
ٹھٹہ کا ڈاکو کراچی میں پولیس مقابلے میں ہلاک
6