اسلام آباد( اباسین خبر)ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ پڑنے لگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے، جس کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، اور دریا، جھیلیں اور آبشاریں جم گئیں۔شدید سردی اور برفباری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو گئے، جبکہ خوراک اور ادویات کی کمی بھی پیدا ہو گئی۔ وادی نیلم میں شدید بارش اور برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوگیا ہے۔قلات میں درجہ حرارت منفی 10، زیارت میں منفی 9، گوپس اور کوئٹہ میں منفی 7، لہہ میں منفی 5، اور استور میں منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حالیہ برفباری کے بعد بالائی علاقوں کی شاہراہوں پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے، جس پر مقامی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ
4