6
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اوپنر بلے باز صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہو گئے ہیں۔صائم ایوب کو فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا تھا، جس کے بعد ایم آر آئی نے فریکچر کی تصدیق کر دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب انجری کا شکار ہوئے ہیں، تاہم وہ ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ کے بعد وطن واپس آئیں گے۔