کو ئٹہ ( اباسین خبر)چمن میں جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی رح ٹان بائی پاس روڈ کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت اور شال پوشی کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف دینی رہنماں اور علما کرام نے خطاب کیا۔ جلسے میں جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عبدالواسع، مرکزی فنانس سیکرٹری مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا حافظ محمد یوسف، مولانا عبدالمنان، اور دیگر اہم رہنماں نے شرکت کی۔اس موقع پر سینکڑوں علما کرام اور حفاظ القرآن کی دستار بندی کی گئی اور عالمہ بننے والی بچیوں کو شال پوشی کی گئی۔ مولانا عبدالواسع نے مدارس بل پر دستخط کرنے کو پارلیمنٹ کی بالادستی کے طور پر سراہا اور کہا کہ اس سے دینی حلقوں میں صدر کا وقار بڑھا ہے۔مقررین نے چمن اور قلعہ عبداللہ میں بارڈر کی بندش کے باعث 80 لاکھ افراد کی بیروزگاری اور بد امنی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چمن بارڈر پر کرتارپور اور ایران تفتان کی طرز پر مخصوص کوریڈور دیا جائے تاکہ لوگوں کو سہولت ہو۔جلسہ کا اختتام شیخ مولانا سیف اللہ آغا کی دعا سے ہوا، جس میں ملک کی خوشحالی اور دینی اداروں کی فلاح کے لیے دعائیں کی گئیں۔
دینی مدارس کے ملک میں بے پناہ خدمات ہیں ، مولانا عبدلواسع
7