اسلام آباد(اباسین خبر)رہنما تحریک انصاف و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بارے میں تحریک انصاف کا بیانیہ واضح ہے، جس کے مطابق عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر اسیران کو فورا رہا کیا جائے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کو 9 مئی اور 26 نومبر کے کمیشن کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے اور یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک تحریک انصاف کی رسائی ہونی چاہیے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ عمران خان پر کوئی مقدمہ نہیں بنتا اور انہیں غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی، مسائل اسی طرح برقرار رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی حالت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب آئین و قانون کی حکمرانی نہ ہو، تو گیس اور دیگر بنیادی ضروریات کی کمی کے ساتھ ساتھ سردیوں میں لوڈشیڈنگ کا سامنا بھی ہو رہا ہے۔
ہمارا بیانیہ بڑا کلیئر، عمران خان سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے: عمر ایوب
5