واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)ایلون مسک کی اسپیس ایکس نے اپنی جدید سیٹلائٹ سروس “ڈائریکٹ ٹو سیل” متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے صارفین اب زمین کے کسی بھی کونے سے آئی فونز یا اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سے کال کر سکیں گے، چاہے وہ کسی بھی دور دراز علاقے میں ہوں۔اس سروس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے لیے اسمارٹ فونز میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ بس یہ ضروری ہے کہ ڈیوائس میں ایل ٹی ای سپورٹ ہو۔ اس سروس کے ذریعے دنیا کے وہ علاقے بھی موبائل کالز کے قابل بن جائیں گے جہاں پہلے موبائل فون استعمال کرنا ممکن نہیں تھا۔اس سروس کے لیے اسپیس ایکس نے سیٹلائٹس میں ایسے موڈیم نصب کیے ہیں جو انہیں موبائل ٹاور کی طرح کام کرنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ خلا سے براہ راست فون سگنلز اسمارٹ فونز تک پہنچاتے ہیں۔اس سروس کا آغاز یوکرین سے ہوگا جہاں موبائل آپریٹر Kyivstar نے اسپیس ایکس کے اسٹار لنک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ “ڈائریکٹ ٹو سیل” سروس کو متعارف کرایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر، اس سروس میں صرف میسجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی، مگر مستقبل میں وائس اور ڈیٹا سروسز بھی اس میں شامل کی جائیں گی۔ایلون مسک کی پروفائل میں تبدیلیاس سروس کی خبر کے ساتھ ہی ایلون مسک نے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بھی اپنا نام تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے اپنی پروفائل پر اپنا نام “Kekius Maximus” رکھ لیا ہے اور پروفائل پکچر بھی تبدیل کر دی ہے۔ اس تبدیلی نے مختلف قیاس آرائیاں پیدا کر دی ہیں، مگر ایلون مسک نے اس تبدیلی کے حوالے سے کوئی وضاحت فراہم نہیں کی۔
موبائل فون اب بغیر سگنل چلیں گے،نیا نظام آنے کو تیار
5