ومبلڈن( سپورٹس ڈیسک)کینیڈا کی ٹینس سٹار گیبریالا ڈابروسکی کا چھاتی کے کینسر کے دوران کھیلنے کا انکشاف ہواہے کینیڈا کی ٹینس سٹار گیبریالا ڈابروسکی نے ومبلڈن ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچنے کے بعد انکشاف کیا کہ انہوں نے 2024 کے سیزن سے قبل چھاتی کے کینسر کے دوران ٹینس کھیلا۔ڈابروسکی نے بتایا کہ اپریل میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، مگر انہوں نے یہ بات خفیہ رکھی۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس مشکل سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر کئی لوگوں کے لیے صدمے کا باعث ہوگی، لیکن وہ اب ٹھیک ہیں۔ڈابروسکی نے مزید بتایا کہ 2023 میں پہلی بار انہیں گلٹی محسوس ہوئی تھی، اور 2024 میں سکین کرانے پر انہیں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی۔ اپریل اور مئی میں وہ کوئی میچ نہیں کھیل سکیں، تاہم جون میں واپسی کی اور ناٹنگھم میں پارٹنر ایرن روٹلف کے ساتھ اپنا پہلا ٹائٹل جیتا۔انہوں نے بتایا کہ ومبلڈن میں مقابلہ کرنے کے لیے علاج ملتوی کیا اور وہاں وہ روٹلف کے ساتھ رنر اپ رہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے پیرس اولمپکس میں بھی حصہ لیا اور 2023 کے اختتام پر ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں ڈبلز ٹائٹل جیتا، جس کے بعد وہ ڈبلز میں دنیا کی تیسری بہترین جوڑی بن گئیں۔
کینیڈین ٹینس سٹار کا بریسٹ کینسر کے باوجود ومبلڈن کا فائنل کھیلنے کا انکشاف
5