8
لاہور( اباسین خبر)پنجاب میں دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات پر بند کر دی گئیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 اور ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں، موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے ملتان تک اور ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بھی بند کر دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔