8
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ارشد پرویز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کی ہے۔ارشد پرویز نے 1978 میں انگلینڈ کے خلاف 2 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 14 ہزار 986 رنز اسکور کیے۔ ان کی خدمات کرکٹ کے میدان میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔