لاہور( اباسین خبر)لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جس میں ارشد انصاری ایک بار پھر لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے۔جرنلسٹ پروگریسو گروپ کے ارشد انصاری نے 1108 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ پائنیرز پروگریسو گروپ کے بابر ڈوگر 818 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔سینئر نائب صدر کی نشست پر افضال طالب 1123 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے، جبکہ حافظ فیض نے 780 ووٹ حاصل کیے۔ نائب صدر کی نشست پر صائمہ نواز نے 980 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ امجد عثمانی 873 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر زاہد عابد نے 904 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ زاہد شیروانی 616 اور جعفر بن یار 375 ووٹ حاصل کر سکے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر سالک نواز 1163 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے، جبکہ جواد رضوی نے 692 ووٹ حاصل کیے۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عمران شیخ 764 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے، جبکہ مخدوم اطہر 687، فرخ بٹ 360 اور ظہیر شیخ 100 ووٹ حاصل کر سکے۔گورننگ باڈی کے لیے جرنلسٹ پروگریسو پینل اور پائنیرز پروگریسو کے چار، چار ارکان کامیاب ہوئے۔ جرنلسٹ پروگریسو پینل کے الفت مغل، خواجہ سرمد فرخ، رانا شہزاد، شاہدہ بٹ، جبکہ پائنیرز پروگریسو پینل کے محبوب شیخ، محبوب چودھری، بدر سعید، شاکر اعوان کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار کیمرہ مین اسد گڈو بھی گورننگ باڈی کا حصہ بن گئے۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے دل و جان سے محنت کریں گے۔
لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات، ارشد انصاری صدر منتخب
22