کراچی ( اباسین خبر)سکھر میں آئی بی اے یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر اشتیاق میمن اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ متوفی کی دو بہنیں بھی گھر میں بے ہوش حالت میں ملی ہیں۔ رشتہ داروں نے مسلسل فون نہ اٹھانے پر گھر کا دروازہ توڑا، اور اندر داخل ہو کر تینوں کو بے ہوش پایا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق، ایسا لگتا ہے کہ تینوں نے کوئی زہریلی چیز کھائی ہے۔ دونوں بہنوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔سول ہسپتال سکھر میں اشتیاق میمن کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، مگر پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہو سکی۔ایس ایس پی امجد شیخ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہو سکے گی۔
آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر اشتیاق میمن گھر میں مردہ پائے گئے
4