اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے گوادر ایئرپورٹ کو قانونی طور پر بین الاقوامی ایئرپورٹ ڈکلیئر کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسافر نہ صرف بیرون ملک سفر کر سکیں گے بلکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافر بھی گوادر ایئرپورٹ پر اتر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، اشیا کی ترسیل بھی بین الاقوامی سطح پر اس ایئرپورٹ کے ذریعے ممکن ہو سکے گی۔اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دو اہم نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔ پہلے نوٹیفکیشن میں گوادر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی ایئرپورٹ کے طور پر ڈکلیئر کیا گیا ہے۔ اس فیصلہ سے گوادر کی معیشت اور تجارتی سرگرمیاں مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے، کیونکہ یہ ایئرپورٹ نہ صرف مسافروں کے لیے بلکہ تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لیے بھی ایک اہم مرکز بن جائے گا۔
گوادر ایئر پورٹ کو باضابطہ بین الاقوامی ہوائی اڈا ڈکلیئر کر دیا گیا
1