لاہور( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین میڈیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ڈیبیو کرنے والے اوپنر سیم کونسٹاس سے ویرات کوہلی کو بدتمیزی کرنے پر “جوکر” کہہ کر پکارنا شروع کردیا۔گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 19 سالہ سیم کونسٹاس اور ویرات کوہلی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ کوہلی نے کونسٹاس کو کندھا مارا تھا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔اس کے باوجود، سیم کونسٹاس نے ٹیسٹ کے آغاز پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بھارتی بولر جسپریت بمرا کی دھلائی کرتے ہوئے بھارت کے فیلڈرز کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ اس غیر معمولی پرفارمنس کے باوجود، کوہلی کے ساتھ ان کی کشمکش پر انہیں میڈیا میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
نوجوان اوپنر سے لڑائی! آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو ”جوکر” کہہ ڈالا
1
پچھلی پوسٹ