لاہور( سپورٹس ڈیسک)سلیکٹر کی حکم عدولی شاہین آفریدی کو مہنگی پڑ گئی، پیسر کو چار روزہ میچ کھیلنے سے گریز پر ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو عمدہ فارم کے باوجود جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں موقع نہیں دیا گیا، حالانکہ انہوں نے ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ذرائع کے مطابق، شاہین کو اسکواڈ کا اعلان ہونے سے پہلے ایک سلیکٹر نے فون کر کے چار روزہ میچ کھیلنے کا کہا تھا، لیکن وہ بعض وجوہات کی بنا پر ایسا نہ کر پائے۔ سلیکٹرز نے اس عمل کو حکم عدولی سمجھتے ہوئے انہیں ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کردیا۔ اسی قسم کی ہدایت بابراعظم کو بھی ملی تھی، لیکن بابراعظم نے اس پر عمل نہ کیا اور وہ ٹیم میں شامل ہوگئے۔
سلیکٹر کی ”حکم عدولی” شاہین کو مہنگی پڑگئی
1